بعض اوقات آنکھیں سرخ کیوں ہو جاتی ہیں؟

 بعض اوقات آنکھوں میں سرخ رنگ کی دھاریں دیکھنے کو ملتی ہیں ایسا کیوں ہوتا ہے۔۔۔؟؟

ماہرین امراض چشم کے مطابق کم سے کم 8 وجوہات کی وجہ سے آنکھیں سرخ ہوجاتی ہیں۔


ماہرین کے مطابق آنکھوں کا اچانک سرخ ہوجانا، ان میں سوزش اور سوجن کا آجانا بظاہر کوئی بڑی بیماری نہیں، کیوں کہ آنکھیں زیادہ تر موسمیاتی خرابی کی وجہ سے خراب ہوجاتی ہیں۔


ماہرین امراض چشم کے مطابق اگر آنکھیں موسمیاتی و ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے خراب ہوجائیں تو کسی ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہوتی، ایسے وقت میں آنکھوں کو ٹھنڈے پانی سے دھونا چاہیے، اور میڈیکل پر دستیاب ٹھنڈے اور عام آئی ڈراپس استعمال کرنے چاہیے۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایک دن کے اندر ٹھنڈے پانی اور آئی ڈراپس سے کوئی فائدہ نہ پہنچے تو فوری طور پر دوسرے دن معالج کے پاس جانا چاہیے کیوں کہ ایسی صورتحال میں آنکھوں میں انفیکشن اور وائرس پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے۔


ہیلتھ جرنل میں شائع مضمون کے مطابق آنکھیں درج ذیل 8 وجوہات کی وجہ سے سرخ ہوجاتی ہیں۔

الرجی

الرجی کے شکار لوگوں کی آنکھیں اور چہرہ سرخ ہوجاتا ہے، مگر زیادہ تر ان کی آنکھیں خراب ہوجاتی ہیں، ایسے افراد کو آنکھوں کو ٹھنڈے پانی سے دھونا چاہیے اور الرجی دینے والی چیزوں سے دور رہنا چاہیے۔▪️

بیکٹریل وائرس

وائرس کا شکار ہونے والی آنکھیں سرخ نہیں بلکہ گلابی مائل ہوجاتی ہیں، اور ان میں سوزش ہوجاتی ہے، ایسے افراد کو بھی ٹھنڈے پانی یا میڈیکل پر دستیاب فرسٹ ایڈ آئی ڈراپس استعمال کرنے چاہیے، پہلے دن فرق نہ پڑنے پر فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں

سرخ دانے نکل آنا

بعض افراد کی آنکھوں کے پپوٹوں کے اندر سرخ دانے نکل آتے ہیں، جو بہت ہی سرخ ہوتے ہیں، جس وجہ سے آنکھوں میں بھی سوزش اور سوجن آجاتی ہے، ایسے افراد کو فوری پر معالج سے رابطہ کرنا چاہیے، کیوں کہ سرخ دانے کسی وائرس کی وجہ سے نکلتے ہیں۔

زیادہ منشیات کا استعمال

زیادہ منشیات استعمال کرنے والے افراد کی آنکھیں بھی سرخ ہوجاتی ہیں، ایسے افراد کو نہ صرف منشیات ترک کرنی چاہیے، بلکہ کئی گھنٹے تک مکمل آرام بھی کرنا چاہیے۔

نیند کی کمی

زیادہ کام، تھکاوٹ اور مسلسل نیند کی کمی کے باعث بھی آنکھیں سرخ ہوجاتی ہیں، ایسے افراد کو اپنا آرام مکمل کرنے سمیت آنکھوں کو ٹھنڈے پانی سے دھونا چاہیے۔

کانٹیکٹ لینس کی الرجی

بعض افراد کی آنکھیں تھکاوٹ، نیند کی کمی، منشیات کے استعمال اور الرجی کے باعث نہیں بلکہ کانٹیکٹ لینس کی الرجی سے بھی سرخ یا خراب ہوجاتی ہیں، ایسے افراد کو اپنے معالج اور ماہر امراض چشم سے مشورہ کرنا چاہیے۔

ہیموریج یا انجری

کچھ افراد کی آنکھوں میں موجود سفید حصے میں اچانک ہلکہ سرخ نشان یا داغ آجاتا ہے، جو آنکھوں کو لگنے والی معمولی چوٹ کا نتیجہ ہوتا ہے، اگرچہ اس سے کوئی درد یا بڑی بیماری نہیں ہوتی، مگر اس کے نمودار ہونے کے بعد ماہر امراض چشم سے رابطہ کیا جائے تو بہتر ہے۔


یہ سرخ داغ یا نشان چند ہفتے جاری رہنے کے بعد از خود ختم ہوجاتا ہے، لیکن کبھی کبھی کسی کے لیے یہ مسئلہ بھی بن جاتا ہے۔



گلوکوما – سبز موتیا


گلوکوما جسے سبز موتیا بھی کہا جاتا ہے، اس کے دوران آنکھیں نہ صرف سرخ ہوجاتی ہیں، بلکہ ان میں درد بھی ہوتا ہے۔


گلوکوما دراصل آنکھوں کی بیماری ہے، جس کے لیے ماہر امراض چشم سے فوری رابطہ کرنا چاہیے، اس بیماری کی علامات میں آنکھوں کا سرخ ہوجانا، ان میں درد رہنا، آنکھوں سے پانی کا بہنا اور سر میں درد ہونا بھی شامل ہے۔

Previous Post Next Post