سردی میں زیر زمین پانی گرم اور گرمی میں ٹھنڈا کیوں رہتا ہے؟
.png)
گرمیوں میں عموماً درجہ حرارت 35-50 ڈگری سینٹی تک پہنچ جاتاہے اتنے درجہ حرارت میں جب آپ زمین سے پانی نکالتے ہیں تو اسکا درجہ حرارت 15-20 سینٹی گریڈ کے درمیان ہوتا ہے جبکہ باہر کا درجہِ حرارت 35-50 سینٹی گریڈ ہوتا ہے اسلیے ہمیں گرمی میں زمین کا پانی ٹھنڈا لگتا ہے .
سردیوں میں یہ سب الٹا ہوتا ہے یعنی سردیوں میں باہر کا درجہ حرارت 0-10 سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے جبکے زمینی پانی کا درجہِ حرارت 15-20 سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے. اسی لئے جب آپ 0-10 درجہ حرارت میں 15-20 والا پانی نکالتے ہیں تو وہ گرم محسوس ہوتا ہے. یعنی سردی ہو یا گرمی زیر مین پانی کا درجہِ حرارت ہمیشہ کانسٹینٹ رہتا ہے