ایسا کیوں ہوتا ہے؟

ايسا کیوں ھوتا ھے؟ ایکسیڈنٹ کے وقت زخم کے درد کا احساس نہیں ہوتا کچھ ٹائیم
کے بعد درد ھونا شروع ھو تا ھے۔ عین وقت کیوں نہیں ہوتا؟

اس کی وجہ ایک نیوروٹرانسمٹر یا ہارمون ہے جس کا نام ایڈرینالین یا ایپی نیفرین ہے۔ یہ اس وقت جسم میں چھوڑا جاتا ہے جب کوئی خوف کی حالت ہو اسے سائنسی زبان میں فائیٹ یا فلائٹ کہتے ہیں۔ یہ ہارمون گردوں کے اوپری گلینڈ ایڈرینل گلینڈ سے خارج ہوتے ہیں۔ جب کسی شخص کا ایکسیڈینٹ ہوتا ہے تو یہ ہارمون نکلتا ہے۔یہ معدے،آنت وغیرہ کو خون کی سپلائی کم کودیتا ہے اور مسلز کو بڑھا دیتا ہے، یہی ہارمون درد کے احساس کو بھی کم کر دیتا ہے، اگر درد کم نہ ہوئی تو جسم ٹھیک فیصلے نہیں کر پائے گا سو،جیسے جیسے وقت گزرتا ہے شاک سیچوایشن کم ہوجاتی ہے اور نار ایڈرینالین کی مقدار بڑھتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ سب کچھ نارمل ہونے لگتا ہو درد کی شدت میں بھی اضافہ ہوتا جاتا
ہے
Previous Post Next Post