کیا انسان مٹی سے بنا ہے؟

 

کیا انسان مٹی سے بنا ہے؟

Man Composition 
ک

یا آپ کو پتا ہے کہ انسانی جسم کس چیز سے بنی ہے یقینا اتنا تو ہر شخص کو معلوم ہونا چاہیے، کہ اسکا جسم کن کن چیزوں سے ملکر بنا ہے۔۔۔ کیونکہ ہم شجر نسل کے بارے میں تو سب کچھ جانتے ہیں...۔جب کہ یہ نہیں جانتے کہ ہمارا یہ جسم کن اجزا ٕ سے ملکر بنا ہے۔۔۔۔ہمارا یہ خوب صورت جسم بہت ہی حیران کن چیزوں سے بنا ہے۔۔۔۔ جن کی ترتیب کچھ یوں ہے کہ %65 اکسیجن،%18 کاربن،%10 ہاٸیڈروجن،%3 ناٸیٹروجن، %1.3 کیلشیم، %1 پاسفورس، %0.25 پوٹاشیم % 0.25سلفر، % 0.15 سوڈیم، % 0.15 کلورین، % 0.006 ایرن،%0.002 سیلکان، % 0.0001 کاپر، % 0.00017 لیڈ، 0.000646 فیصد روبیڈیم، %0.00006 لیتھیم اور مرکری 0.000003 فیصد کوبالٹ، %0.000015 نیکل،0.000017 ارسینیک اور تقریبا %0.0000006 سونا۔ اس کے علاوہ اور بھی بہت سے عناصر ہیں۔۔۔۔۔۔۔ جن سب کو یہاں لکھنا مشکل ہوجاٸے گا۔ 


اب اگر آپ مٹی کو دیکھیں تو آپ حیران و پریشان ہوجاٸیں گے کہ مٹی میں بھی یہی سب کچھ موجود ہے۔ یعنی کاربن، اکسیجن،سوڈیم، مرکری، سونا،سیلکان، لیڈ، لیتھیم، پوٹاشیم سلفر، پاسفورس وغیرہ۔۔ لیکن سب سے زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ مٹی میں بھی "اکسیجن" کی مقدار سب سے زیادہ ہے یعنی جسطرح انسانی جسم میں اکسیجن کی مقدار%65 ہے۔ اسی طرح مٹی "soil" میں بھی اکسیجن کی مقدار سب سے زیادہ ہے کیوں کہ اکسیجن ایک اہم بائنڈر ہے۔۔جو زمین کی مختلف تہوں میں موجود ہے۔ حتی کہ زمین کی کراسٹ میں بھی اکسیجن کی مقدار سب سے زیادہ ہے۔ یعنی یہ بات سو فیصد کنفرم ہے کہ انسان مٹی سے ہی بنایا گیا ہے۔ 


اگر جسم میں عناصر کی یہ "ratio" اوپر نیچے ہوگئی،تو آپ کے ساتھ کیا ہوگا ؟ یہ آپ مجھ سے بہتر جانتے ہیں کیونکہ ہماری جسم ان ہی عناصر سے ملکر بنا ہے۔اکسیجن کی مقدار صرف انسانی جسم میں ہی نہیں۔۔۔۔۔۔بلکہ یہ زمین میں بھی بہت زیادہ ہے۔ اکسیجن کا اٹامک نمبر 8 ہے۔ جسکا مطلب ہے۔ کہ اکسیجن میں 8 پروٹان اور 8 نیوٹران ہوتے ہیں۔ اکسیجن 1777 ء میں دریافت ہوا۔۔ اگر زمین سے صرف 5 سیکنڈ کے لٸے آکسیجن غائب کیا جاۓ۔ تو فضاء کا پریشر باٸیس فیصد گرجائے گا۔جس کا مطلب یہ ہے کہ تمام ہوائی جہاز زمین پر فوراً گِر جائیں گے، اور جو اسپیس گاڑیاں اور سیٹلاٸٹ جو اووزن لیٸر (03) سے نیچے ہیں وہ بھی گِر جاٸیں گے۔


اس کے علاوہ زمین سے مکمل طور پر آگ اور پانی کا خاتمہ ہو جائے گا۔۔۔۔ کیونکہ آگ جلانے کے لٸے اکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس طرح پانی H2O میں اکسیجن موجود ہے۔تمام کنکریٹ سے بنی عمارتیں "سیکنڈوں" میں ریت کا ڈھیر بن جاٸیں گی کیونکہ ہم جانتے ہیں۔ کہ کسیجن 'O' کنکریٹ کے ڈھانچے میں ایک اہم بائنڈر ہے۔۔۔۔۔۔۔اکسیجن کے بغیر مرکبات اپنی سختی کو برقرار نہیں رکھ سکتیں۔۔ اسکے ساتھ ساتھ زمین کا "کراسٹ" بھی ریت کا ڈھیر بن جاۓ گا اس لٸے کہ زمین کا کراسٹ بھی 40 فیصد آکسیجن پر مشتمل ہے۔اس طرح زمین ہر طرف سے ہزاروں کلومیٹر اندر "دھنس" جائے گی کیونکہ زمین کا کراسٹ میں اکسیجن ہے۔۔۔۔۔۔۔۔انسان اور دوسرے جانداروں کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔۔۔۔ مطلب یہ کہ ان میں سے کوٸی ایک عنصر بھی اگر اچانک غاٸب ہو یا اس کے موجودہ تناسب میں کوئی کمی بیشی اجاۓ تو زمین یا ہماری زندگی پر اسکے کیا اثرات مرتب ہوں گے۔۔گویا اس کی ایک ایک "عنصر" سے ہماری زندگی جڑی ہوٸی ہے۔۔۔ لہذا اپنا اور دوسروں کا خاص خیال رکھیں"۔

Previous Post Next Post