نیوٹن کا تیسرا کلیہ کیا کہتا ہے؟

 -:نیوٹن کا تیسرا قانون


نیوٹن کا تیسرا کلیہ کیا کہتا ہے؟

_________________

ہر عمل کا مخالف اور مساوی رد عمل ہوتا۔

اگر ایک غبارے میں اپنے منہ یا پمپ سے عام ہوا بھریں اور پھر اس کو کھول کر چھوڑ دیں تو کیا ہوگا؟ غبارے سے ہوا تیزی سے نکلے گی۔ لیکن ساتھ ہی غبارہ بھی بہت تیزی سے حرکت میں آجائے گا۔ غبارے میں پریشر زیادہ ہونے کی وجہ سے ہوا باہر نکلی گی۔ لیکن ہوا اور غبارے میں ایسا کوئی شعور نہیں ہوتا کہ کسے حرکت کرنا ہے اور کسے ساکن رہنا ہے۔

آپ گن سے فائر کریں۔ گن سے گولی نکلتے ہی آپ کے ہاتھ اور جسم کو ایک زبردست جھٹکا لگے گا۔ اس کو gun recoil کہا جاتا ہے۔ آپ کا ارادہ گولی چلانے کا تھا نہ کہ گن کو جھٹکا لگانے کا۔ لیکن گن اور گولی میں آپ کے ارادے کو سمجھ کر عمل کرنے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔ وہ ایک میکانکی نظام ہے اور کچھ قدرتی قانون کے حساب سے چلتا ہے۔ گن کے ٹرگر دبانے کے نتیجے میں میکانکی طور پر اتنا تو ہوگا کہ گن اور گولی کے درمیان فاصلہ بڑھے گا۔ لیکن یہ فاصلہ کیسے بڑھے گا اس کا فیصلہ کون کرے؟ یہ فاصلہ ایسے بھی بڑھ سکتا ہے کہ گولی وہیں رہے اور گن پیچھے کی طرف جائے یا ایسے بھی بڑھ سکتا ہے کہ گن وہیں رہے اور گولی آگے کی طرف جائے۔ یہاں پر قدرتی نظام ایک سمجھوتہ کرتا ہے۔ جس کی کمیت جتنی زیادہ ہوگی اس کو جھٹکا اتنا ہی کم لگے گا۔ گولی کی کمیت بہت کم ہوتی ہے اور گن سمیت گن پکڑنے والی کی کمیت زیادہ۔ اس لئے گولی بہت تیزی کے ساتھ آگے جائے گی اور گن سمیت آپ کو جھٹکا کم لگے گا۔

تو یہ رہی سادہ سی تشریح۔ زمین سے راکٹ لانچ کرنے کے لئے یا میزائل لانچ کرنے کے لئے یہی تکنک استعمال ہوتی ہے۔ راکٹ اور میزائیل کے نچلی سطح پر بہت تیزی کے ساتھ گیس کا اخراج کیا جاتا ہے جس کی نتیجے میں راکٹ اور میزائل اوپر اٹھتے ہیں۔

نیوٹن کے تیسرے کلیے کو سمجھانے کے لئے ایک اور مثال دی جاتی ہے وہ یہ کہ آپ جب دیوار پر گیند مارتے ہیں تو وہ اسی طرح پلٹ کر واپس آتی ہے۔ ممکن ہے کہ کسی طرح اس کو بھی نیوٹن کا تیسرا کلیہ قرار دیا جائے لیکن میرے نزدیک اس کلیے کی تشریح کے لئے یہ مثال نا مناسب ہے۔ اس مثال سے بات کو سمجھنے کے بجائے غلط فہمی زیادہ پیدا ہوتا ہے۔

اسی سلسلے کی ایک کڑی اور ہے جسے law of conservation of momentum کہتے ہیں۔ قانون بقائے مومنٹم۔ یعنی ایک نظام میں مومنٹم کی مقدار مستقل رہتی ہے۔ اس میں اضافہ یا کمی نہیں ہوتی جب تک کے باہر سے مومنٹم داخل نہ کیا جائے۔ مومنٹم ایک طبعیاتی مقدار ہے جو کہ کسی چیز کی رفتار اور اس کی کمیت کو ضرب دینے سے حاصل ہوتی ہے۔ اگر آپ گن سے گولی چلا رہے ہیں تو گولی چلانے سے پہلے اس گن کے نظام کا مومنٹم صفر ہوتا ہے۔ اگر ہم گن، گولی اور جس نے گن پکڑی ہوئی ہے ان کو ملا کر ایک نظام مان لیں تو اس پوری نظام کا مومنٹم صفر ہوگا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس نظام کی کمیت تو موجود ہے لیکن رفتار صفر ہے۔ اس لئے حاصل ضرب صفر رہے گا۔ جیسے ہی آپ نے گولی چلادی گولی میں رفتار کی وجہ سے مومنٹم پیدا ہوجائے گا۔ اب ضروری ہے کہ مجموعی مومنٹم کو صفر رکھنے کے لئے گن اور گن پکڑنے والے الٹی رفتار سے پیچھے جائیں تا کہ نظام کا مجموعی مومنٹم صفر رہے۔

آخر میں ایک بات اور۔ نیوٹن کا تیسرا کلیہ کوئی سماجی سائنس، انسانی شعور اور موٹیویشنل سپیکر کے لئے نہیں ہوتا۔ یہ خالص قسم کا فزیکل لاء ہے جس کے مخصوص اپلی کیشنز ہیں۔ جو سائنس کو ٹھیک سے سمجھتا ہے وہی سمجھ سکتا ہے کہ اس کو کیسے اور کہاں اپلائی کیا جاتا ہے۔ تیسرے لاء کو سمجھنے کی بنیادی کڑی قانون بقائے مومنٹم ہی ہے۔

ویسے تو یہ جملہ "ہر عمل کا مساوی اور مخالف ردعمل ہوتا ہے" بہت آسان معلوم ہوتا ہے اور ہمارے احباب جہاں جی چاہا اس کو اپلائی کر لیتے ہیں اور یہی سمجھتے ہیں کہ انہوں نے اس کلیے کا صحیح استعمال کر لیا۔ ویسے جہاں جی چاہے آپ اس کلیے سے اپنی مرضی کا نتیجہ اخذ کر لیں، لیکن بے چارے مرے ہوئے نیوٹن پر تہمت نہ لگائیں۔

اس پر اگر مزید سوالات ہوں تو کمنٹ سکشن میں پوچھا ج

اسکتا ہے۔

Previous Post Next Post